خطبہ جمعہ کا مختصر خلاصہ
ہمارا معاشرہ آج سے چالیس پچاس سال پہلے ایسا نہیں تھا برائیاں تو ہر زمانے میں موجود رہتی ہیں ۔ مگر بیٹیوں کی عزتوں پر اس کثرت سے ڈاکے نہیں ڈالے جاتے تھے۔۔
معصوم بچوں بچیوں کو اس قدر بے رحمی بے دردی اور بے حیائی اور بے غیرتی سے نہیں روندا جاتا تھا ۔
اس میں کس کس کا کردار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1) ملکی اور مغربی میڈیا کا کردار
2) مرد و زن کا بے حجابانہ اختلاط
3) مغربی تہذیب کو اپنانے کی کوشش
4) تفریح کے لیے بے حیائی فحاشی سیکس وڈیو کا فروغ
5) خیالی دنیا یعنی sex فلم سے حاصل کردہ لذت کو حقیقی معنوں میں حاصل کرنے کی کوشش۔
6) دو تہذیبوں میں بٹ جانا ( آدھا تیتر آدھا بٹیر)
7) نکاح میں تاخیر ( جہیز کا مطالبہ اور دیگر وجوہات)
(8) زنا کو اس کا پرسنل فعل کہنا اور دوسرے نکاح کو معیوب سمجھنا
9) زنا سستا اور نکاح مہنگا اور مشکل
10) مذہبی رہنماؤں کا غلط رویہ ( جس طرح عیسائی اپنی رسومات پر اڑے رہے اور آج نہ ان کی رسومات رہی نہ ہی مذہب)
11) تربیتی نظام کا ختم ہو جانا ( جو کہ کسی زمانے میں دادی دادا یا گھر کا سربراہ یا والدہ کہانیوں کے ذریعہ سے تربیت کرتے تھے ۔) مثلا۔۔ بیٹا نمک زمین پر گر جائے تو فورا اٹھاؤ ورنہ قیامت کے دن آنکھوں کی پتلیوں سے اٹھانا پڑے گا اگرچہ بہت سی کہانیاں فرضی ہوتی تھی لیکن نصیحت سے بھرپور
12) اسلامی تہذیب سے کنارہ کشی اور بغاوت
13) صحت مند تفریح کا فقدان( آج کرکٹ ہاکی فٹبال کی جگہ موبائل گیمز اور Sex وڈیوز )
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ۔ میری امت کے لئے معافی ہے لیکن جب علانیہ گناہ کرے گی اس کی معافی نہیں ہوگی ۔۔۔
محمد یعقوب نقشبندی اٹلی
عمدہ تحریر ہے۔ کیا میرا ایک مسلئہ حل کیا جا سکتا ہے۔ اس جیسا تھیم میں اس لنک پر استعمال کر رہا ہوں۔ https://ilinkurdu.blogspot.com/ جب پوسٹ سے بلاگ لیبل پر آتا ہوں تو تاریخ لنک کو غلط کر دیتی ہے۔ کیا آپ میری راہنمائی فرمائیں گے۔ مہر بانی ہو گی۔
جواب دیںحذف کریں