18 جولائی, 2017

یورپ میں اسلام اور ہماری ذمہ داریا ں


 میں مطالعہ کےلئے دستیاب ہو گی۔(PDF) عنقریب پی ڈی ایف 

کچھ دوستوں کا موقف درود شریف کے بارےمیں










درود شریف 

درود شریف کو مخصوص دنوں سے منسوب کرنے کے بجائے دلوں میں منقش کرنے پہ زور دیا جائے
ہمارے بزرگوں کے یہاں تمام اوراد کے ساتھ کثرت درود کی بھی تلقین و تعلیم کی جاتی ہے، اسے سب سے بہتر و مناسب سمجھتا ہوں 
آپ
کی بات بجا ، مگر شکرانے کی جو رسم ایک بندہ دے رہاھے ، اس میں تو جگا کر رکھ دیا کہا لوگ ناچ گانا کر کے اپنی خوشی کا دن مناتے ہیں ،کوئی کیک کاٹتا ھے ،دعوت کرتا ہمارے حکمران اور ورکرز گنیں لے کر سڑکوں پر آتے ہیں گولیاں چلا کر خوشیاں مناتے ہیں ، کئی لوگوں کی جانیں جاتی ہیں ،
ھم سلام کریں گے اس کو جس کا خوشی منانے کا انداز یہ ہو کہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت صرف خود ہی پیش نہ کرے بلکہ پوری قوم کو ایک سبق دے کہ ،،
شکرکا یہ انداز بھی ہوتا ہے،،

محمدیعقوب نقشبندی اٹلی

06 جولائی, 2017

غامدی اور انکار حدیث





غامدی کی کچھ کتابوں کے حوالہ جات ہیں جو مکمل طور پر تصدیق شدہ ہیں اور آپ چاہیں تو خود بھی تصدیق کرسکتے

 ہیں .

1.... عیسیٰ علیہ السلام وفات پاچکے ہیں۔ [میزان، علامات قیامت، ص:178،طبع 2014]

2.... قیامت کے قریب کوئی مہدی نہیں آئے گا۔ [میزان، علامات قیامت، ص:177،طبع مئی2014]

33....(مرزا غلام احمد قادیانی) غلام احمد پرویز سمیت کوئی بھی کافر نہیں، کسی بھی امتی کو کسی کی تکفیر کا حق نہیں ہے۔ 

[اشراق،اکتوبر2008،ص:67]

4.... حدیث سے دین میں کسی عمل یا عقیدے کا اضافہ بالکل نہیں ہوسکتا۔[میزان، ص:15]
5....سنتوں کی کل تعداد صرف 27 ہے۔ [میزان،ص:14]
6....ڈاڑھی سنت اور دین کا حصہ نہیں ۔ [مقامات، ص:138،طبع نومبر2008]
7....اجماع دین میں بدعت کا اضافہ ہے۔ [اشراق، اکتوبر2011،ص:2]
8....مرتد کی شرعی سزا نبی کریم ﷺ کے زمانے کے ساتھ خاص تھی۔ [اشراق، اگست2008،ص:95]
9.... رجم اور شراب نوشی کی شرعی سزا حد نہیں۔[برہان،ص:35 تا 146،طبع فروری 2009]
10.... اسلام میں ”فساد فی الارض“ اور ”قتل نفس“کے علاوہ کسی بھی جرم کی سزا قتل نہیں ہوسکتی۔
[برہان، ص:146،طبع فروری 2009]
11....قرآن پاک کی صرف ایک قرآت ہے، باقی قراءتیں عجم کا فتنہ ہیں۔
[میزان،ص:32،طبع اپریل2002....بحوالہ تحفہ غامدی از مفتی عبدالواحد مدظلہم]
12.... فقہاءکی آراءکو اپنے علم وعقل کی روشنی میں پرکھاجائےگا۔ [سوال وجواب، ہٹس 7277، 19جون 2009]
133....ہرآدمی کو اجتہادکاحق ہے۔ اجتہاد کی اہلیت کی کوئی شرائط متعین نہیں، جو سمجھے کہ اسے تفقہ فی الدین حاصل ہے وہ اجتہاد کرسکتا ہے۔ [سوال وجواب،ہٹس 612،تاریخ اشاعت:10 مارچ 2009]
144....نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے بعد غلبہ دین کی خاطر (اقدامی)جہاد ہمیشہ کے لیے ختم ہے۔ 
[اشراق، اپریل2011، ص:2]
15....تصوف عالم گیر ضلالت اور اسلام سے متوازن ایک الگ دین ہے۔ [برہان، ص:1811، طبع 2009]
166.... حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ باغی اور یزید بہت متحمل مزاج اور عادل بادشاہ تھا۔ واقعہ ¿ کربلا سوفیصد افسانہ ہے۔ [بحوالہ غامدیت کیا ہے؟ از مولاناعبدالرحیم چاریاری]
17....مسلم وغیر مسلم اور مردوعورت کی گواہی میں فرق نہیں ہے۔ [برہان، ص:25 تا 344،طبع فروی 2009]
18.... زکوٰة کے نصاب میں ریاست کو تبدیلی کا حق حاصل ہے۔ [اشراق، جون 2008، ص:70]
199.... یہود ونصاریٰ کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ضروری نہیں، اِس کے بغیربھی اُن کی بخشش ہوجائے گی۔[ایضًا]
20....موسیقی فی نفسہ جائزہے۔ [اشراق، فروری2008،ص:69]
21....بت پرستی کے لیے بنائی جانے والی تصویر کے علاوہ ہر قسم کی تصویریں جائز ہیں۔ 
[اشراق،مارچ، 2009، ص:69]
22.... بیمہ جائز ہے۔ [اشراق، جون 2010، ص:2]
233....یتیم پوتا دادے کی وراثت کا حقدار ہے۔ مرنے والی کی وصیت ایک ثلث تک محدودنہیں۔ وارثوں کے حق میں بھی وصیت درست ہے۔ [اشراق،مارچ2008، ص:63....مقامات:140،طبع نومبر2008]
244.... سور کی نجاست صرف گوشت تک محدود ہے۔ اس کے بال، ہڈیوں، کھال وغیرہ سے دیگر فوائد اٹھانا جائز ہے۔ [اشراق،اکتوبر1998،ص:89....بحوالہ : غامدیت کیا ہے؟]
255....سنت صرف دین ابراہیمی کی وہ روایت ہے جس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے دین کی حیثیت سے جاری فرمایا۔ اور یہ قرآن سے مقدم ہے۔ اگر کہیں قرآن کا ٹکراو ¿ یہود ونصاریٰ کے فکر وعمل سے ہوگا تو قرآن کے بجائے یہودونصاریٰ کے متواتر عمل کو ترجیح ہوگی ۔ [میزان،ص:14،طبع2014]
26....عورت مردوں کی امامت کر اسکتی ہے۔[ماہنامہ اشراق، ص 35 تا 46،مئی2005]
277....دوپٹہ ہمارے ہاں مسلمانوں کی تہذیبی روایت ہے اس کے بارہ میں کوئی شرعی حکم نہیں ہے دوپٹے کو اس لحاظ سے پیش کرنا کہ یہ شرعی حکم ہے ا س کا کوئی جواز نہیں۔[ماہنامہ اشراق، ص 47،شمارہ مئی2002]
28....مسجد اقصی پر مسلمانوں کا نہیں اس پر صرف یہودیوں کا حق ہے۔ [ اشراق جولائی، 20033اور مئی، جون2004]
29....بغیر نیت، الفاظِ طلاق کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔ [اشراق،جون2008،ص:65]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کوئی مجھے یہ بتادے کہ منکر حدیث اور کس طرح کے ہوتے ہیں؟

لبرلز اور سیکولرز کا عجیب و غریب فلسفہ


لبرلز اور سیکولرز کا عجیب و غریب فلسفہ ہے کہعورت اپنے گھر میں اپنے اور اپنے شوہر اپنے ماں باپ بہن بھائیوں اور اولاد کے لیے خانہ داری کرے تو یہ قید و ذلت ہے
لیکن وہی عورت اجنبی مردوں کے لیے کھانا پکائے ان کے کمروں کی صفائی کرے ہوٹلوں اور جہازوں میں ان کی میزبانی کرے دوکانوں پر اپنی مسکراہٹوں سے گاہکوں کو متوجہ کرے اور دفاتر میں اپنی عزت نفس کھو بیٹھے تو یہ آزادی اور اعزاز ہے ۔دراصل لبرلز اورسیکولرز عورت کی آزادی نہیں چاھتے عورت تک پہنچنے کی آزادی چاھتے ہیں

بلاگ میں تلاش کریں