01 اکتوبر, 2017

حسینیت و یزیدیت ایک داستان نہیں بلکہ دو کردار


حسینیت و یزیدیت ایک داستان نہیں بلکہ دو کردار
ہماری یہ درینہ روایت ہے کہ ہم واقعہ کربلا بڑے ذوق و شوق سے سنتے ہیں مگر اصل وجہ پر کبھی غور نہیں کیا۔ واقعہ کربلا سن کر کچھ دیر کے لیے غم منا لینا یا غم میں مبتلا ہو جانا ہی کافی نہیں۔ بلکہ اصل کردار ِحسینی پر غور کی ضرورت ہے۔
اس سلسلہ میں ایک بات ذہن میں رہے جسے ہم لعنتی ملعون یزید کہتے ہیں اگر تھوڑا غور کریں تو پتا چلے گا ۔
(1) یزید صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں پیدا ہونے والا مسلمان تھا ۔۔۔۔
نمبر 2) حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہٗ کی زندگی میں یزید جامع مسجد بنو امیہ کا امام تھا۔
نمبر 3 ) واقعہ کربلا سے پہلے بالاتفاق کافر نہ تھا۔ نمبر4 ) مرتے وقت کافر تھا یا مسلمان؟واللہ اعلم ۔۔۔۔۔۔
نمبر 5 ) حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو یزید سے ذاتی دشمنی نہ تھی۔ تو پھر وجہ کیا تھی ۔۔
         آئیے دیکھتے ہیں کربلا کا یہ خونی منظر کیوں پیش آیا۔
اس کی وجہ یہ تھی کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یزید کی خصلتیں ناپسند تھی جو برائیاں یزید میں تھیں وہ کون کونسی تھی آئیے ذرا دیکھتے ہیں۔
کتابوں میں مذکور ہے کہ سات برائیاں اُس میں تھی۔
نمبر1 ) یزید کچھ نمازوں کا تارک تھا ۔۔
نمبر 2)  شرابی تھا ۔۔۔۔۔۔
نمبر 3 ) زانی تھا ۔۔۔۔۔
نمبر4 ) مالی معاملات میں حلال و حرام کی تمیز نہ کرتا تھا۔۔۔۔
نمبر 5 ) ظالم تھا ۔۔۔۔۔
نمبر 6 )  گانے بجانے کا دلدادہ تھا ۔۔۔۔۔
نمبر7 ) مرغ ،کتے،ریچھ، بندر مختلف جانور لڑانے کے لیے بڑے شوق سے پالتا تھا۔
                   یہ ہے کربلا کی اصل وجہ
آئیے غور کرتے ہیں واقعہ کربلا سے ہمیں کیا سبق ملا
نمبر(1) موت کے سائے میں نماز نہ چھوڑنا حسینیت ہے۔اور جان بوجھ کر نماز چھوڑ دینا یزیدیت ہے۔۔
نمبر (2 ) شراب سے نفرت حسینیت ہے۔ اور شراب نوشی یزیدیت ہے۔۔
نمبر (3 )حلال کو حلال جاننا اور حرام کو حرام جاننا حسینیت ہے ۔ اور حلال و حرام میں تمیز نہ کرنا یزیدیت ہے۔۔
نمبر (4) ظالم کے سامنے سینہ سپر ہونا حسینیت ہے۔ اور ظالم ہونا یا ظلم کرنے والوں کا ساتھی ہونا یزیدیت ہے۔
نمبر (5) گانے بجانے سے نفرت حسینیت ہے اور گانے بجانے کا دلدادہ ہونا یزیدیت ہے۔ گانے کو روح کی غذا کہنے والے غور کر یہ یزیدیت ہے۔
نمبر (6) مرغ ،کتے ،ریچھ اور بندر لڑانا یزیدیت ہے۔
اور اس بیہودہ کام سے نفرت حسینیت ہے۔
نمبر(7) اخلاق و کردار کی پاکیزگی حسینیت ہے۔ اور بدکاری کی راہ اختیار کرنا یزیدیت ہے۔
یہ چند کردار ہیں جس سے اپنی راہ متعین کرسکتے ہیں۔ کہ ہمیں حسینی بننا ہے یا یزیدی ۔
یہ مضمون میں نے دس سال پہلے کہیں سے پڑھا تھا۔
محمد یعقوب نقشبندی اٹلی 1 اکتوبر 2017

3 تبصرے:

Khurram نے لکھا ہے کہ

حسینیت کے نام پر رافضیت اصل میں کفار ہیں
https://salfiahlehadees.blogspot.com/2018/09/blog-post_13.html

Khurram نے لکھا ہے کہ

https://salfiahlehadees.blogspot.com/2018/09/blog-post_83.html

Khurram نے لکھا ہے کہ

یہ دونوں لنک کھول کر دیکھ لینا رافضیت کو

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بلاگ میں تلاش کریں